Tuesday, November 29, 2022

سندھ حکومت کا جمعے کو لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا جمعے کو لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے جمعے کو لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ دوپہر بارہ سے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ پابندیوں سے مستشنی کاروبار بھی بند رہیں گے۔ عوامی نقل وحرکت مکمل محدود ہو گی۔ کسی قسم کی ٹریفک اور کاروباری سرگرمی پر پابندی ہو گی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تاکید کی کہ عوام گھروں پر رہیں۔ عوام کے تعاون سے ہی کورونا وائرس سے جنگ جیتی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹیکسٹائل اور ڈیزائننگ کی صنعت سے وابستہ چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے کورونا وائرس کے تناظر میں حفاظتی لباس کی تیاری کے لئے درآمدی سازوسامان پر انحصار کم سے کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا وائرس مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال میں مصروف طبی عملہ پوری قوم کے محسن ہے۔ ان کو حفاظتی سازوسامان کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔