Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ حکومت کا جمعہ اور ہفتہ کو کاروبار کی اجازت دینے کا عندیہ

سندھ حکومت کا جمعہ اور ہفتہ کو کاروبار کی اجازت دینے کا عندیہ
May 29, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کو کاروبار کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میں لاک ڈاؤن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تاجروں نے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات بڑھانے کی تجویز دی۔ شاپنگ پلازہ مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس  میں ڈائن ان کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ تاجروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے۔ صنعتکاروں نے بھی تمام صنعتوں اور پیداواری یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ سندھ حکومت نے تاجروں کی تجویز پر جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو کاروبار کی اجازت دینے کا عندیہ دیا جبکہ ریسٹورنٹس کے لیے ٹیک اوے، ہوم ڈیلیوری کے اوقات رات 11 بجے تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دلایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اجلاس میں تاجروں کی تجاویز رکھیں گے۔ حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے ساتھ اجلاس میں ہو گا۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بیان جاری کیا کہ سپریم کورٹ نے 18 مئی کو ہدایات دی تھیں کہ کاروباری سرگرمیاں 31 مئی تک بغیر رکاوٹ تسلسل سے جاری رہیں گی ۔