Friday, October 7, 2022

سندھ حکومت کا آئی جی سندھ سمیت تمام پولیس افسروں کی چھٹی منظور نہ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا آئی جی سندھ سمیت تمام پولیس افسروں کی چھٹی منظور نہ کرنے کا فیصلہ
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے آئی جی سندھ سمیت تمام پولیس افسروں کی چھٹی منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تمام افسرون کو کام جاری رکنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسروں کا مؤقف ہے وہ آئی جی سندھ کے چارج لینے کے بعد دفاتر میں آئیں گے۔ دوسری طرف سندھ پولیس میں بے جا مداخلت کے معاملے پر آئی جی سندھ مشتاق مہر 15 دن کی چھٹی پر چلے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے دو ماہ کی رخصت کی درخواست دیدی۔ رخصت کی درخواست میں لکھا سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی۔ پولیس افسر اور ملازمین دل برداشتہ اور افسردہ ہوئے ہیں ۔ ان حالات میں مزید کام نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق ڈی ائی جی ساؤتھ کراچی ، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی ائی جی سی ٹی ڈی نے بھی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔ تینوں ڈی آئی جیز درخواست ارسال کرکے دفاتر سے روانہ ہو گئے۔