Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ حکومت کا آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25ارب روپے رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25ارب روپے رکھنے کا فیصلہ
May 14, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ کے نئے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے لیے پچیس ارب روپے رکھے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بجٹ دو ہزار سولہ سترہ کی تیاری شروع کر دی۔ بڑے بابوں کے ساتھ مشیر اور وزیر بھی اپنی اپنی سفارشات کے ساتھ مختلف نمبروں کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کی عوام کے لیے گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اس طرح حاتم طائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سائیں سرکار نے عوام کے لیے پچیس ارب روپے آئندہ ایک سال کے لیے مختص کر دیے۔ سندھ چھ کروڑ نفوس کی آبادی رکھنے والا صوبہ ہے اس طرح ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھے گئے پچیس ارب روپے کے حساب سے چار سو سترہ روپے ہر شخص کی بہبود کے لیے خرچ ہوں گے۔ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ بجٹ میں صحت، تعلیم اور توانائی کے منصوبوں بھی مکمل کئے جائیں اور شارع فیصل کو سگنل فری کرنے کے لیے بیگم نصرت بھٹو انڈر بائی پاس کی طرز پر مزید انڈر بائی پاس بنائے جائیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔