Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

'سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کو بچا رہی ہے'

'سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کو بچا رہی ہے'
December 19, 2015
کراچی (92نیوز) سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کیس میں حکومت سندھ اور رینجرز آمنے سامنے آ گئی۔ کیس کے مدعی رینجرز افسر نے حکومت کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کےخلاف دہشت گردی مقدمے میں مدعی رینجرز افسر عنایت اللہ درانی نے سندھ ہائیکورٹ میں دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم کےخلاف دہشت گردوں کا علاج کرانے اور کرپشن کے ٹھوس شواہد موجودہیں۔ گواہوں کے بیانات قلمبندہونے کے بعد سابق تفتیشی افسر راو ذوالفقار نے چارج شیٹ بھی تیارکی تھی۔ حکومت سندھ نے راو ذوالفقار کو ہٹا کر ڈی ایس پی الطاف حسین کو تفتیشی افسر تعینات کیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان کا کردار بھی مشکوک ہے۔ شہادت اعوان نے ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ پیپر پر تحریرشدہ چودہ روزہ ریمانڈ کو چار روزہ ریمانڈ میں تبدیل کیا۔ ڈاکٹر عاصم کو رہا کرنے کی دفعہ 497 کی رپورٹ بھی غیرقانونی ہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے ڈاکٹر عاصم کی رہائی کی رپورٹ منظور کرنے سے انکار کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ مشتاق جہانگیری کو ہٹانے کیلئے حکومت سندھ کی اعلیٰ شخصیات محکمہ داخلہ پر دباو ڈال رہی ہیں۔ یہ اقدام ڈاکٹرعاصم کو براہ راست فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔ حکومت کو مشتاق جہانگیری کو ہٹانے سے روکا جائے۔