سندھ حکومت نے گندم کی 100کلوبوری کی امدادی قیمت 3340روپے مقرر کردی
کراچی(92نیوز)سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کردی سو کلو گندم کی بوری تین ہزار تین سو چالیس روپے مقرر کی گئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نےگندم کی امدادی قیمت مقرر کردی ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے سےفلورملزکوگندم کی فراہمی شروع کردی جائےگی۔
سو کلوگندم کی بوری تین ہزارتین سو چالیس میں فروخت ہوگی جبکہ پلاسٹک کی سوکلوکی بوری تین ہزاردوسو پچھترروپےمیں فروخت ہوگی،مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی فراہمی کےبعد آٹے کی قیمتوں میں کمی آئےگی اور فی کلوآٹا پینتیس سے اڑتیس روپے کےدرمیان میں فروخت ہوگا، دو سری جانب کرشنگ سیزن کاآغازہونے سے چینی کی قیمتوں میں کمی ہو گیاس وقت ہول سیل میں فی کلوچینی چھپن روپےجبکہ ریٹیل میں ساٹھ روپےمیں فروخت ہورہی ہے۔ تاہم کرشنگ سیزن کے آغاز ہونے سے کرشنگ سیزن میں چینی کی قیمت فی کلوپچاس روپے تک ہونےکاامکان ہے ۔