Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ حکومت نے کراچی میں پانی بحران پر 2 ارب سے زائد کرپشن کی: خواجہ اظہار الحسن

سندھ حکومت نے کراچی میں پانی بحران پر 2 ارب سے زائد کرپشن کی: خواجہ اظہار الحسن
May 6, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں پانی بحران پر 2 ارب سے زائد کرپشن کی۔ وزیراعلیٰ کو بتا دیا ہے۔ پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو فساد برپا ہو سکتا ہے۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن سندھ حکومت پر بادلوں کی طرح برس پڑے۔ کراچی میں پانی بحران کی آڑ میں ہونے والی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ مسائل کے حل کا سوال ہوا تو انہوں نے "وڈے سائیں" سے ہونے والی ملاقاتوں کی دلچسپ کہانی بھی سنا دی۔ خواجہ اظہار نے سندھ کے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں بجٹ میں وزرا کی خواہشات کا خیال رکھا جائے گا۔ ہم جلد شیڈو بجٹ پیش کریں گے جس میں کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا جائےگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔