سندھ حکومت نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی

کراچی ( 92 نیوز) وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، کراچی میں ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے بتایا کہ شہر کراچی میں کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے ، ایس اوپیزپرعملدرآمد کہ لیے مانیٹر نگ اور انسپیکشن ٹیم بھی بنادی گئی ہے ۔
اویس شاہ نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا پڑیگا، عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں اٹھائے جائیں گے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ جو بھی ہوگا کراچی کے عوام کے مفاد میں ہوگا ، کورونا وائرس کا ہم سب نے مقابلہ کرنا ہے ، مسافر گاڑیوں میں ماسک ، سینی ٹائز لازمی ہوگا ۔