Saturday, July 27, 2024

سندھ حکومت نے مزید آٹھ مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوادیئے

سندھ حکومت نے مزید آٹھ مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوادیئے
April 16, 2016
  کراچی(92نیوز)حکومت سندھ نےمزید آٹھ مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوا دئیے جبکہ کراچی سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کے مقدمات کی بھی فوجی عدالتوں میں سماعت کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی " را" کے ایجنٹوں کی شامت ،اب ان کی  گناہوں کی سزا کا فیصلہ سنائیں گی  فوجی عدالتیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ٹھان لیا ہے کہ را سے تعلق کے الزام میں گرفتار ملزموں کے کیس سماعت کے لیے فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے قانون بھی یہی ہے کہ ملک دشمن سرگرمیوں کے افراد کے مقدمات کا فیصلہ فوجی عدالتیں کرینگی  ذرائع نے بتایا کہ را سے تعلق کے الزام میں گرفتار ملزموں کے کیسز کی اسکروٹنی شروع کردی گئی ہے ۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے مزید سنگین مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوادیئے۔ ان مقدمات میں سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر بم حملہ  کراچی ایئر پورٹ حملہ ،کراچی و حیدر آباد جیل توڑنے کی سازش کے مقدمات  ان کے علاوہ میں کراچی  میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کی وین پر حملہ کا کیس ،،ایس ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس ،، ایس ایس پی فاروق اعوان حملہ کیس اور سی آئی اے سینٹر صدر پر حملے کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں کو بھیج دیئے گئے ہیں ۔ حکومت سندھ کی جانب سے اب تک فوجی عدالتوں کو بھیجے گئے مقدمات کی تعداد 43 ہوگئی ہے ۔