Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ حکومت  نے ماتحت محکموں میں نیلامی پر پابندی عائد کر دی

سندھ حکومت  نے ماتحت محکموں میں نیلامی پر پابندی عائد کر دی
September 1, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ حکومت کے ماتحت  محکموں میں نیلامی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن و مختلف اداروں کو نیلامی میں بدعنوانی کی شکایت موصول ہورہی تھی۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت کے ماتحت  محکموں میں نیلامی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  اگر  نیلامی کا عمل بہت ضروری ہوتو متعلقہ کمشنر کی زیر نگرانی کرایا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ  پرانے سامان کی آڑ میں  محکمہ سندھ کے ماتحت محکموں میں نئے سامان کی فروخت  کا سلسلہ جاری تھا، جن میں  گاڑیاں ، ایئر کنڈیشنڈ اور دفتری سامان  شامل تھے۔