Saturday, July 27, 2024

سندھ حکومت نے سٹیزن پولیس لائزن چیف احمد چنائے کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

سندھ حکومت نے سٹیزن پولیس لائزن چیف احمد چنائے کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا
May 15, 2015
کراچی (92نیوز) حکومت سندھ نے سٹیزن پولیس لائزن چیف احمد چنائے کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو تحفظات تھے کہ سی پی ایل سی سے آپریشن سے متعلق اطلاعات لیک کی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت سندھ نے نہ صرف سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کی تبدیلی بلکہ سی پی ایل سی کا دفتر بھی گورنر ہاو¿س منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سی پی ایل سی سے اطلاعات لیک ہوجاتی ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے قریبی ساتھیوں میں شمارہونے والے احمد چنائے سے کچھ عرصہ قبل رینجرز ٹاسک فورس نے اغوا کے کیس میں پوچھ گچھ بھی کی تھی۔