Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ حکومت نے جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دیدی

سندھ حکومت نے جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دیدی
February 26, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعد سندھ حکومت نے جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 14 کروڑ روپے کی سمری منظور کر لی ۔
کیمرے کراچی اور حیدرآباد سینٹرل جیل سمیت دیگر مقامات پر لگائے جائیں گے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے خواتین اور بچوں کی جیل میں بھی نصب کئے جائیں گے ۔ کیمرے لگانے کی ذمہ داری وزارت دفاعی پیداوار کو دی گئی ہے ۔ ہائی کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے رات کے وقت بھی کام کرینگے ۔
کراچی کی سینٹرل جیل سے 13 جون 2017 کو کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد فرار ہوئ تھے ۔