Thursday, December 1, 2022

سندھ حکومت نے انٹر سٹی بس سروس 15 روز کیلئے بند کر دی

سندھ حکومت نے انٹر سٹی بس سروس 15 روز کیلئے بند کر دی
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات جاری ہیں، آج سے انٹر سٹی چلنے والی بس سروس 15 روز کیلئے بند کردی گئی  ،مہلت کے آخری روز شہر سے باہر سفر کرنیوالوں کی بڑی تعداد بسوں اڈوں پر جاپہنچی ، مہلک وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مراد علی شاہ  نے وزیر اعلیٰ  اور پنجاب اور خیبرپختونخوا سے  رابطہ کرکے سندھ آنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ سروس معطل کرنے کی درخواست کردی ۔ کورونا  وائرس کا خوف ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے ، کراچی سے دیگر شہروں کو جانیوالی بسیں بند کردی گئیں ، بس سروس بند کرنے کی مہلت کے آخری روز مسافروں  کی بڑی تعداد بس اڈوں پر جاپہنچی اور واپسی کا ٹکٹ کٹالیا۔ موقع سے فائدہ اٹھانے والوں نے شہریوں پر یہاں بھی رحم نہ کیا اور بسیں اوور لوڈ کردیں اور کرایوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا ۔ موجودہ ہنگامی صورتحال  میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیبرپختونخوا  کے وزیر اعلٰی محمود خان سےرابطہ کرکے  خیبرپختونخوا سے سندھ آنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ سروس معطل  کرنے کی درخواست کی ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی  مرادعلی شاہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے وزیراعلی عثمان بزدار کو  بھی ٹیلفون کیا جس میں سندھ پنجاب کےوزرائےاعلی کا بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر اتفاق کیا ۔