سندھ حکومت نے آن لائن کاروبار کی اجازت دیدی
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے آن لائن کاروبار کی اجازت دیدی ، دکاندار آن لائن یا فون پر آرڈر وصول کر کے ڈیلیوری کر سکیں گے ۔
سندھ حکومت کی جانب سے آن لائن کاروبار کی اجازت دی گئی مگر ساتھ ہی کسی بھی مارکیٹ میں دکان کھولنے یا شٹر اٹھانے کی اجازت نہیں دی ۔
آن لائن کاروبار کے اوقات کارصبح نو سے دوپہر تین بجے تک ہو گا۔ ملازمین کایومیہ بنیادوں پر طبی معائنے کا ریکارڈ رکھاجائیگا۔