Thursday, December 1, 2022

سندھ حکومت میئرکراچی کو ایک روپیہ بھی نہیں دے رہی : خواجہ اظہار

سندھ حکومت میئرکراچی کو ایک روپیہ بھی نہیں دے رہی : خواجہ اظہار
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے رہنمااوراپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارکہتے ہیں سندھ حکومت  میئرکراچی کوایک روپیہ نہیں دے رہی، 8برس کا کچراصاف کرتامیئر انہیں برالگ رہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق میئر کراچی کی سو روزہ صفائی مہم ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے سندھ حکومت کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا  کہتے ہیں کہ حکومت نے آٹھ برس میں اچھے داموں فروخت کے لیے صرف کچراہی جمع کیا۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایاکہتے ہیں  سندھ اسمبلی کا ماحول اسپیکر کی نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہے۔ اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کاکہناتھاکہ ایم کیوایم  کے مینڈیٹ کی تقسیم کی بات کرنیوالے خوش فہمی میں مبتلاہیں دوہزاراٹھارہ کے انتخابات میں ایم کیوایم پھرطاقت بن کرابھرے گی۔