Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ حکومت غیر حاضر 1500ڈاکٹروں کو حتمی شوکاز نوٹس دیگی

سندھ حکومت غیر حاضر 1500ڈاکٹروں کو حتمی شوکاز نوٹس دیگی
February 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ حکومت نے محکمہ صحت  کے 1500 غیر حاضر ڈاکٹروں کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ ڈیوٹی پرحاضر نہ ہونے والے ڈاکٹروں کوبرطرف کرکے نئے ڈاکٹر بھرتی کئےجائیں گے۔

محکمہ صحت ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لیے آخری شوکاز نوٹس بذریعہ اخبارات دیئے جائینگے  ،جس کے بعد 15 دن میں  ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ڈاکٹروں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا جائیگا۔

چینل 92 نیوز کو حاصل   محکمہ صحت  کی  دستاویزات  کے مطابق  تمام غیر حاضر ڈاکٹر بیرون ملک ہیں یا نجی کلینک چلا رہے ہیں  ۔

 غیر حاضر ڈاکٹرز میں گریڈ 17 اور 18 کے  1200 سے  زائد  میڈیکل افسر، 139 لیڈی میڈیکل افسر  اور 148 سینئر میڈیکل افسران شامل ہیں۔