Wednesday, September 18, 2024

سندھ حکومت تنقید کی عادی ہو چکی ، مراد علی شاہ

سندھ حکومت تنقید کی عادی ہو چکی ، مراد علی شاہ
July 3, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ حکومت تنقید کی عادی ہو چکی۔

مراد علی شاہ نے سعود آباد چورنگی سے تھڈو نالہ تک تعمیر کی جانے والی سڑک کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کراچی میں تھوڑے منصوبے دیئے، انکو بتا دیں شہر میں اس وقت ہمارے 992 ارب روپے کے پراجیکٹ زیر تعمیر ہیں۔ وفاق جو پیسہ دیتا ہے وہ ہمارا حق ہے کوئی احسان نہیں۔ یہ بھی کہا کہ وفاق کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لئے اعلان کردہ رقم نہیں دے رہا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں بہت ترقیاتی کام کروائے ہیں، آئندہ کراچی سے بھی کامیاب ہونگے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سے وفاقی حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔ حق کی بات کرنے پر سندھ کارڈ استعمال کرنے کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی اور گجرنالہ متاثرین کو رہائش کے لئے پلاٹس دیں گے۔