Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ
August 8, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ اور وزیر یونیورسٹی بورڈ اسماعیل راہو نے اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا کہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رہیں گے۔

فیصلے کے مطابق انٹر کے رہ جانے والے امتحانات 10 اگست سے لیے جائیں گے، سندھ میں کورونا لاک ڈاؤن کا آج آخری روز ہے۔

کل سے تمام کاروباری سرگرمیاں سخت ایس اوپیز کے تحت بحال ہوجائیں گی، کانداروں اور ملازمین کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

سندھ میں کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔