Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ بھر میں 90روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

سندھ بھر میں 90روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
April 7, 2016
کراچی(92نیوز)صوبہ سندھ میں نوے روز کے لیے اسلحہ کی نمائش ، پولیس لائٹس ، فینسی نمبرپلیٹس اور گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔ پولیس موبائل سے مشابہ گاڑیاں اور پولیس لائٹس لگانے پر بھی مقدمہ درج کیا جائیگا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر پولیس سے مشابہہ موبائل وین پر فائرنگ کے بعد سائیں سرکار ہڑبڑا کر جاگ گئی اور پابندیوں کی قطار لگادی ۔ جی ہاں  محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبے میں نوے روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی لگادی گئی قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی گاڑیوں سے ملتی جلتی گاڑیوں ، کالے شیشوں اور سکیورٹی گارڈز کے سادہ لباس میں ڈیوٹی پر بھی پابندی لگا دی گئی محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پولیس لائٹس  اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر بھی پابندی ہے۔ یہ تمام پابندیاں نوے روز کے لیے پوری صوبے میں نافذ العمل رہیں گی اس دوران جو شہری خلاف ورزی کا مرتکب  ہوا  ان کے خلاف علاقہ تھانیدار مقدمات درج کرنے کے مجاز ہونگے ۔