سندھ بھر میں پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا اعلان
کراچی(92نیوز)صوبائی وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈہر نے سندھ بھر میں پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا، دوسرا مرحلہ کراچی میں سات اکتوبر جبکہ سندھ کے دیگر علاقوں میں بارہ اکتوبر سے شروع ہوگا۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیر صحت سندھ کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ سات اکتوبر سے کراچی کے چھ اضلاع کی 80یونین کونسلوں میں پولیو مہم چلائی جائے گی جس میں ایک لاکھ16ہزار499سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم میں 2795موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں دوسری جانب حیدرآباد،لاڑکانہ، دادو،سکھر اور خیر پور سمیت سندھ کے چودہ اضلاع میں پولیو مہم 12اکتوبر سے شروع ہوگی جس میں 4لاکھ 53ہزار238سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔