Friday, September 13, 2024

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل
July 1, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ بھر میں گیس کا بحران جاری ہے، سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی۔

سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ شدید متاثر ہوگئی، صنعتی علاقوں کی بھی گیس کی فراہمی معطل ہونے سے صنعتوں میں پیداواری عمل شدید متاثر ہوا۔

کئی کارخانے گیس نہ ملنے کے باعث بند ہو گئے، ملک کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔