Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ممتاز حیدر کی اہم وزیر کے بیٹے کی سفارش پر غیرقانونی تعیناتیاں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ممتاز حیدر کی اہم وزیر کے بیٹے کی سفارش پر غیرقانونی تعیناتیاں
October 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ممتاز حیدر بھی منظور قادر کاکا کے نقش قدم پر چل پڑے۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے پابندی کے باوجود سابق ڈی جی کے منظور نظر افسروں کو ایک وزیر کے بیٹے کی سفارش پر اہم عہدوں سے نواز دیا گیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ممتاز حیدر سیٹ پکی کرنے کے لئے سفارشی افسروں کو نوازنے لگے۔ انہوں نے محکمہ بلدیات کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تقرر تبادلوں کی پابندی کو بھی ہوا میں اڑا دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے تقرر وتبادلوں پر پابندی کا مراسلہ اور محکمہ میں کیے جانے والے ٹرانسفر پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن حاصل کر لیا۔ ممتاز حیدر نے پابندی کے باوجود منظور قادر کاکا کے منظور نظر سید غضنفر حسین کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، حافظ محمد جاوید کو ایڈمنسٹریٹر ٹیکنیکل افیئر اور ماسٹر پلان کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا جبکہ سید قرار علی شاہ کی بطور ڈائریکٹر مینٹیننس اینڈ سکیورٹی تعیناتی کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سید غضنفر اور محمد جاوید کو سندھ کے ایک اہم وزیر کے بیٹے کی سفارش پر اہم عہدوں سے نوازا گیا ہے جبکہ ان دونوں افسروں پر غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کے بھی الزامات ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔