Friday, September 30, 2022

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس‘ امن و امان اور سکیورٹی معاملات بارے فیصلے

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس‘ امن و امان اور سکیورٹی معاملات بارے فیصلے
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ،بلدیاتی انتخابات اور چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایپکس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں گورنر سندھ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی، کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگرافسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؓ ، بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے معاملات اور کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔