Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا بھرپور آپریشن، 14ڈاکو مارے گئے، پیش قدمی جاری

سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا بھرپور آپریشن، 14ڈاکو مارے گئے، پیش قدمی جاری
May 5, 2015
رحیم یارخان (92نیوز) سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کی ڈاکووں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے، پولیس نے فضائی حملہ کے بعد زمینی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوں کے قبضہ سے مزید پانچ کلو میٹر کا ایریا خالی کرالیا ہے، فضائی اور زمینی کارروائی میں بارہ گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونےوالے ڈاکووں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ رحیم یار خان، گھوٹکی، سکھر اور کشمور کے علاقوں میں پولیس نے زمینی کارروائی کےلئے نئی اور جامع حکمت علی تیار کرلی ہے۔ پولیس کی تازہ دم نفری نے ڈاکووں سے خالی کرائے گئے پانچ کلومیٹر کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیاہے، چاروں اطرا ف سے جرائم پیشہ افراد کو گھیرنے کے بعد فضائی کارروائی کی جائے گی۔ گھوٹکی کچے میں پولیس کی کارروائی کے بعد ڈاکووں نے کشمور سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فائرنگ کرکے ڈاکووں کو واپس اپنی کمین گاہوں کی طرف جانے پر مجبور کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں مرنے والوں ڈاکووں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ آپریشن کے دوران زمینی اور فضائی کارروائی کے علاوہ دریا میں بھی جدید کشتیوں اور ماہر تیراک پولیس اہلکاروں کو استعمال کرنے پر غور کررہی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔