Friday, September 30, 2022

سندھ اور پنجاب کے احتساب میں فرق ہے ، خورشید شاہ

سندھ اور پنجاب کے احتساب میں فرق ہے ، خورشید شاہ

لاڑکانہ ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے احتساب میں فرق ہے جس کی واضح مثال شرجیل میمن ہے ۔
لاڑکانہ میں بینیظیر میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے ٹرائل کو مزید دوماہ مل سکتے ہیں ۔
خورشید شاہ نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ میری اور خان صاحب کی عمر 65 سال ہے ۔ وہ آئندہ الیکشن میں کے پی کے کی حکومت بچا لیں پھر سندھ کی بات کریں ۔
تقریب میں جامعہ بینظیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام اصغر چنہ سمیت میڈیکل یونیورسٹی وکالج کی انتظامیہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
، آصفہ ڈینئل کالج اور بےنظیر انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز کے 350 گریجوایٹس کو میڈلز اور ڈگریاں بھی دی گئیں۔