Wednesday, December 7, 2022

سندھ اور پنجاب کی حکومتیں شفاف انتخابات کیلئے تعاون کریں : چیف الیکشن کمشنر

سندھ اور پنجاب کی حکومتیں شفاف انتخابات کیلئے تعاون کریں : چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد (92نیوز) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں شفاف انتخابات کے لیے اپنے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ‘ پنجاب بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر اپنے ویڈیو پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر آزادانہ اور شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے سے تعاون کریں۔ سردار رضا خان نے کہا کہ پرامن،شفاف اور آزادانہ انتخابات سے ہی جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مبصرین، امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔