Friday, December 1, 2023

سندھ اور پنجاب میں آج سے اتوار تک پھر سخت لاک ڈاؤن

سندھ اور پنجاب میں آج سے اتوار تک پھر سخت لاک ڈاؤن
May 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ اور پنجاب میں آج سے اتوار تک پھر سخت لاک ڈاؤن ہے۔ پابندیوں میں نرمی کے تحت کھولی گئی چھوٹی مارکیٹیں اور بازار تین دن بند رہیں گے۔ پنجاب میں گراسری اسٹور، پھل ، سبزی فروٹ منڈیاں، بیکری، تندور کھلے رہیں گے۔ سندھ حکومت نے آج صبح کھلنے والی کریانہ، سبزی، پھل اور میڈیکل کی دکانوں کو بھی بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سندھ حکومت کا 3 روزہ ’’محفوظ دن‘‘ کا آغاز آج سے ہو گا۔ آج جمعہ دوپہر تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ کراچی میں تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ دوپہر تین بجے تک میڈیکل اسٹور، دودھ، بیکری، کریانہ، سبزی اور پھلوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔ جمعہ کے تین بجے تک ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہو گی اور شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 تک اور سہ پہر ساڑے تین بجے سے شام ساڑے چھ بجے تک کاروبار کی اجازت تھی۔ دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون ہوتا تھا تاہم اس بار سخت لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی، لاہور اور دیگر شہروں کی مارکیٹوں اور دکانوں پر رش رہا۔ ایس او پی کی خلاف ورزی پر کئی شہروں میں دکانیں اور مارکیٹیں سیل بھی کہ گئیں۔ ادھر آج یوم علیؓ پر حکومتی فیصلے کے تحت جلوسوں پر بھی پابندی ہے۔