Thursday, December 1, 2022

سندھ اور وفاق میں ٹیلی میٹر لگانے پر اتفاق ہو گیا

سندھ اور وفاق میں ٹیلی میٹر لگانے پر اتفاق ہو گیا
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کےدرمیان ٹیلی میٹرلگانے پراتفاق ہوگیا، فیصل واوڈا کہتے ہیں سندھ کے لئے ٹیلی میڑ لگانا بڑی خوشخبری ہے، کےفورکےاخراجات کی مکمل جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیرفیصل واوڈ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کی  اور کہاکہ کےفورکےاخراجات کی مکمل جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور کے اخراجات کی ازسر نو اسکروٹنی پر سندھ حکومت کواعتراض نہیں۔ فیصل واوڈ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کےدرمیان ٹیلی میٹرلگانے پراتفاق ہوگیاہےاوریہ سندھ  کےلئے بڑی خوشخبری ہے۔ سندھ کے وزیربلدیات سعیدغنی نے کہاکہ کراچی میں پانی کامسئلہ حل کرنے کےلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ وفاقی وزیر کاکہناتھاکہ داسوڈیم کامسئلہ بھی حل ہونےجارہاہے داسو ڈیم میں اربوں روپے اور وقت بچارہے ہیں۔