Saturday, July 27, 2024

سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعد کوئٹہ میں بھی ایف ایس سی کا پرچہ آؤٹ

سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعد کوئٹہ میں بھی ایف ایس سی کا پرچہ آؤٹ
April 17, 2019

کراچی (92 نیوز) سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعد اب کوئٹہ میں ایف ایس سی کا پرچہ آؤٹ ہو گیا لیکن متعلقہ حکام نے 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لیا اور آؤٹ ہونے والا پرچہ روک دیا گیا اور امتحانی مراکز میں امیدواروں کو نئے پرچے دیئے گئے۔

کراچی میں بھی انٹر امتحانات کے تیسرے دن بھی پرچہ آؤٹ ہو اگیا۔ ریاضی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 دوسری جانب میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو موصول ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق میٹرک امتحانات میں سکھر بورڈ سب سے آ گے رہا۔

 پی پی رہنماء خورشید شاہ کے بھائی مجتبیٰ شاہ کی چیئرمین شپ میں سکھر بورڈ نقل روکنے میں مکمل ناکام رہا۔ مجتبیٰ شاہ 8 سال سے سکھر بورڈ کے چیئرمین تعینات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سکھر میں سی سی او اور ویجلینس ٹیمیں بھی نقل کرانے میں ملوث رہیں۔