Saturday, September 21, 2024

سندھ اور بلوچستان میں اکتوبر میں بھی پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ  تک پہنچ گیا

سندھ اور بلوچستان میں اکتوبر میں بھی پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ  تک پہنچ گیا
October 2, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ اور بلوچستان میں اکتوبر میں بھی جون کی گرمی پڑنے لگی ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  بھی کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا ۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز  لسبیلا اور نواب شاہ میں  گرمی نے شہریوں کو نڈھا ل کردیا،دونوں شہروں میں درجہ حرارت 43  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،میر پور خاص، سبی، پڈعیدن 42،  کراچی، نورپورتھل، حیدرآباد، تربت، ٹھٹھہ اور چھور میں درجہ حرارت  41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کراچی سمیت سندھ  میں  گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی۔