Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ اسمبلی کے نومنتخب رکن یوسف بلوچ اور جام شبیر نے حلف اٹھا لیا

سندھ اسمبلی کے نومنتخب رکن یوسف بلوچ اور جام شبیر نے حلف اٹھا لیا
February 25, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے نومنتخب رکن یوسف بلوچ اور جام شبیر نے حلف اٹھا لیا۔ ضمنی الیکشن میں یوسف بلوچ پی ایس 88 ملیر، جام شبیر پی ایس 43 سانگھڑ سے کامیاب ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا بڑی اکثریت سے جیتے ہیں ان کے حلقے کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ مرتضی بلوچ کی کارگردگی سب نے دیکھی ہے آپ پر بڑی زمہ داری عائد ہوئی ہے۔ جو وفا پیپلزپارٹی کے ساتھ نبھائی ہے وہی وفا آپ بھی نبائیں گے۔ مرتضیٰ بلوچ سندھ اسمبلی اجلاس میں باقاعدگی سے شریک ہوتے تھے۔ پیپلزپارٹی سندھ میں ساری سیٹیں جیتی ہے۔ 2018 کے انتخابات سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔