Sunday, September 25, 2022

سندھ اسمبلی کے تین صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابی مہم ختم

سندھ اسمبلی کے تین صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابی مہم ختم
کراچی(92نیوز)سندھ کے  تین صوبائی حلقوں میں  ضمنی انتخابات کی مہم ختم ہوگئی ہے جبکہ پولنگ کل ہوگی ۔ تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ کے تین صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم ہوگئی ہے جبکہ وہاں پر پولنگ کل ہوگی ۔ صوبائی حکومت نے الیکشن کے روز سکیورٹی کےلئے فوج یا رینجرز تعینات کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے ۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نےبھی پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔