Tuesday, April 30, 2024

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس لعن طعن ، تنقید ، شور شرابے کی نذر ہو گیا

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس لعن طعن ، تنقید  ، شور شرابے کی نذر ہو گیا
September 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز )سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن میں آمنا سامنا ہو گیا۔ لعن طعن، تنقید، شور شرابا، ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔جیالوں کی نعرے بازی، کڑی تنقید، اپوزیشن رکن نے شہد اور زیتون کا ذکر چھیڑ کر جلتی پر تیل کا کام کر ڈالا۔ بجٹ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت جی ڈی اے کے عارف مصطفیٰ جتوئی کے نشانے پررہی ، عارف جتوئی  بولے پی پی کے ڈان آصف زرداری، منشور بلاول نے پیش کیا۔ متحدہ کے رکن کی جانب سے شہد اور زیتون کے ذکر پر   جیالے آپے سے باہر ہو گئے اور شور شرابا، چیخ و پکار کر کے  آسمان سر پر اٹھالیا۔ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شمیم ممتاز نے کرارا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ ہم نے خون کی نہریں نہیں بہائیں، پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے تو ہاجمولہ کی گولیاں بھجوادوں۔ اسپیکر سراج درانی نے بھی خاموشی توڑ دی ور بولے لیڈر پر بات کریں گے تو ردعمل بھی برداشت کریں، ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس پچیس ستمبر کی صبح تک ملتوی کردیا گیا۔