Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ اسمبلی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 40 روپے فی لٹر مقرر کرنے کی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 40 روپے فی لٹر مقرر کرنے کی قرارداد منظور
February 1, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں چالیس روپے لٹرکرنے کی مشترکہ قرار دادمنظورکرلی گئی ۔ قرارداد ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے پیش کی متحدہ قومی موومنٹ نے جامعہ کراچی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کو مزید سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی صدارت میں ایوان کی کارروائی ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی ۔ ایم کیوایم کے کامران اختر نے تعلیمی اداروں خصوصا جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے خدشات پر توجہ دلاو نوٹس میں کہا کہ  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا کہ جامعہ کراچی میں ریٹائرڈ آرمی آفیسرکو چیف سیکورٹی آفیسر رکھنے پر غور کررہے ہیں ۔ ایوان میں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کرنے کی مشترکہ قرارداد منظورکرلی گئی ۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے دیگر صوبوں سے آنے والے مہمان اراکین اسمبلی کو خوش امدید کہا ۔انہوں نے تین صوبوں کے ارکان اسمبلی کے دورہ سندھ کو سیاسی طور پر اچھا قدم قرار دیا۔