Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ اسمبلی  : پولیس تشدد کے خلاف صحافیوں کا ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ

سندھ اسمبلی  : پولیس تشدد کے خلاف صحافیوں کا ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ
February 2, 2016
کراچی(92نیوز)پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران مظاہرین اور صحافیوں پر تشدد کیخلاف سندھ اسمبلی میں بھی صحافی سراپا احتجاج بن گئے صحافیوں نے ایوان کی  کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور جناح ٹرمینل جانے کی کوشش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لاٹھی چارج سے مظاہرین  کے ساتھ  میڈیا نمائندے  بھی زخمی  ہو گئے ۔ واقعے کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہرصحافیوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پی آئی اے میں کوئی اصلاحات کر بھی رہی ہے تو ملازمین کو پہلے اعتماد میں لے۔ سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کی اور انہیں یقین دلایا کہ واقعے کی تحقیقات کریں گے نثار کھوڑو کی واقعے کی تحقیقات کروانے کی یقین دہانی پر صحافیوں نے احتجاج ختم کردیا جبکہ  سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح تک ملتوی کردیا گیا ۔