Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ اسمبلی : نیب قانون کے خاتمے کا بل منظورکرلیاگیا

سندھ اسمبلی : نیب قانون کے خاتمے کا بل منظورکرلیاگیا
July 3, 2017

کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران نیب قانون کے خاتمے کا بل منظورکرلیا، بل نیب  کو مطلوب صوبائی وزیر قانون ضیاالحسن لنجار نے پیش کیا۔ اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی ارکان شرم کرو، ڈوب مرو کے نعرے لگاتے رہے۔ سپیکر بھی بل کی حمایت میں حزب اختلاف پر برس پڑے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نیب قانون کے خاتمے کا بل صوبائی وزیر قانون ضیاالحسن لنجار نے پیش کیا ۔ اور جلدی جلدی بل پاس کروالیا جبکہ اپوزیشن صرف احتجاج ہی کرتی رہی ۔ اس سے قبل ایم کیوایم کے رہنما سردار احمد نے نیب قانون کے خاتمے کی مخالفت کی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  اس موقع پرکافی  خوش نظر آئے بولے سپریم کورٹ کے بعد سندھ اسمبلی نے نیب کو دفن کردیاْ

ہنگامہ آرائی کے دوران سندھ کیپٹیو پاورپلانٹ سبسڈی بل بھی منظور کرلیا گیااپوزیشن احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کرتے ہوئے بل کی کاپیاں بھی نظرآتش کیں۔