Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے کی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے کی قرارداد منظور
July 25, 2017

کراچی (92نیوز)سندھ اسمبلی نے وزیراعظم سے استعفے کے  مطالبے کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی ، ایم کیو ایم نے بھی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت کی ن لیگ اور مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں کیا۔

تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے پرتحریک انصاف اورحکمران جماعت کی مشترکہ قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئروزیرنثارکھوڑو کہتے ہیں وزیراعظم کوسیاسی شہیدنہیں ہونے دینگےملک میں ایک وزیراعظم کے جانے اوردوسرے کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

صوبائی وزیراطلاعات ناصرحسین شاہ نے بھی وزیراعظم پرکھل کرتنقیدکی کہتے ہیں ہم نے مستعفی ہونے کاکہامگرمیاں صاحب نہیں مانے اب ہرجگہ انہیں گونوازگوکے نعرے برداشت کرناہونگے۔

پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کاکہناتھاکہ نوازشریف کاجاناٹھہرگیاہے۔پاکستان کاآنیوالے ان کے جانے سے بہت اچھاہوگا۔