Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ اسمبلی میں متحدہ کےرکن محفوظ یارخان اور منحرف ارکان میں نوک جھوک

سندھ اسمبلی میں متحدہ کےرکن محفوظ یارخان اور منحرف ارکان میں نوک جھوک
March 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے رکن اسمبلی محفوظ یارخان اور منحرف ارکان کےدرمیان نوک جھوک ہوگئی ، محفوظ یارخان نے پی ایس پی ارکان کو ایوان سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا تو پی ایس پی والوں نے بھی جوابی وار کئے ، جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ آپس کی لڑائی ایوان میں نہ لائیں۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں ایم کیوایم محفوظ یارخان اور منحرف ارکان میں تلخ کلامی ہوئی۔محفوظ یار خان نےکہاکہ جب تک الیکشن کمیشن فیصلہ نہ کرے منحرف ارکان کو ایوان سے نکالا جائے۔

پی ایس پی کےندیم رازی اور شیخ عبداللہ نےمحفوظ یارخان کوآڑے ہاتھوں لیا۔ڈپٹی اسپیکرشہیلارضا نےمداخلت کی اور کہاکہ آپس  کی لڑائی ایوان میں نہ لڑی جائے ،ورنہ ایوان کے وقار کے لیے انتہائی اقدام کریں گی۔

محکمہ زکوۃ وعشر سے متعلق وقفہ سوالات میں انکشاف ہواکہ مستحقین زکوۃ سے بھی کمیشن وصول کیاجارہاہے ، صوبائی وزیر زکوۃ کندرمیندھرونےخردبرد کی تصدیق کی۔کہاکہ نادرا کے ساتھ مستحقین زکوۃ کے الاونس کی تقسیم کا معاہدہ ختم کردیا ۔اب سندھ بینک کے زریعے مستحقین کو الاونس دیا جارہاہے ۔