Friday, September 20, 2024

سندھ اسمبلی میں سانحہ صفورا کے ملزمان گرفتار کرنے پر پولیس اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین کی قرارداد منظور کر لی گئی

سندھ اسمبلی میں سانحہ صفورا کے ملزمان گرفتار کرنے پر پولیس اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین کی قرارداد منظور کر لی گئی
May 21, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی میں سا نحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ سانحہ صفورا پر پولیس کی بہترین کار کردگی پر سندھ اسمبلی میں قراراداد پیپلزپارٹی کی نصرت سلطانہ نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر تے ہوئے پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے داروں کی کار کردگی کو سراہا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایم کیو ایم کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کی 105 بھرتیوں کے خلاف تحریک التو جمع کرائی گئی جسے وزیر پارلیمانی امور سکندر میندرو نے خلاف ضابطہ قرار دیا اور بعد میں ایم کیو ایم کی تحریک استحقاق کو خلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد کردی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دواران ایم کیو ایم رکن اسمبلی عامر معین پیرزادہ کی کرسی ٹوٹ گئی جس پر سپیکر نے ایوان میں ارکان کو کرسیوں پر جھولنے سے منع کیا۔ سانحہ صفورا پر پولیس کی بہترین کار کردگی پر سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور ہونے کے بعد اجلاس غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کر دیا گیا۔