Saturday, July 27, 2024

سندھ اسمبلی میں بھی وزیراعظم کےاستعفے  کی بازگشت

سندھ اسمبلی میں بھی وزیراعظم کےاستعفے  کی بازگشت
April 21, 2017
کراچی (92نیوز)پاناما کا شور سندھ اسمبلی میں بھی اٹھا اور وزیراعظم کےاستعفےکی بازگشت سنائی دی ۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نےطنزیہ انداز میں کہا کہ وہ جے آئی ٹی جو ایم کیو ایم کے بانی کو نہ بلاسکی، وزیراعظم سے کیا پوچھے گی ایوان میں وزیراعظم  نواز شریف کے استعفے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق پانامہ کیس کا فیصلہ تو آگیا لیکن لگتا ہے وزیراعظم پر تنقید کا سلسلہ اب تھمنے والا نہیں، ڈپٹی اسپیکر شہلارضا نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا گلی گلی میں شور ہے، طاقتور چور ہے، پانامہ کا فیصلہ نہیں نظریہ ضرورت تھا، ذوالفقار بھٹو کو سیشن عدالت کا حق بھی نہ تھا، مقدمہ براہ راست ہائی کورٹ لے جایا گیا۔ نثار کھوڑو نے بھی وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانا بنایا بولے وزیراعظم کس منہ سے ماتحت افسر کا سامنا کریں گے، سندھ کی آواز ہے کہ وزیراعظم استعفی دیں کیوں کہ اب وہ مس ٹرسٹ ہوچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی  کے امداد پتافی بولے اگر شرم ہو تو چلو بهر پانی میں ڈوب مریں، عوام بہت جلد وزیراعظم کا احتساب کریں گے، تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے بھی وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ فنکشنل کی مہتاب اکبر راشدی بولیں قوم نے کل عجیب بات دیکھی، جن پر مقدمہ تھا تو انہوں نے بھی مٹھائیاں بانٹی، تیمور ٹالپر نےتو حکومتی وزراء کو بندر قرار دیدیا بولےحکومت کے پاس چار بندر بیٹھے ہیں، جن کو بات کرنے کی بھی تمیز نہیں۔