Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے خلاف قرار داد تو پیش نہ ہوسکی لیکن ایوان ہلڑ بازی کا شکا ر ضرور رہا

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے خلاف قرار داد تو پیش نہ ہوسکی لیکن ایوان ہلڑ بازی کا شکا ر ضرور رہا
May 4, 2015
کراچی (ویب ڈیسک)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فوج کے حق اور ایم کیوایم کے خلاف قرارداد تو پیش نہ ہوسکی لیکن شرجیل میمن نے پالیسی بیان دے کر پیپلز پارٹی کا موقف بیان کردیا، ایوان مجموعی طور پر ہلڑبازی کا شکار بھی رہا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرآغا سراج درانی کی زیر صدارت سوا گھنٹے کی تاخیر سےشروع ہوا ۔ اجلاس میں فاتحہ خوانی کے بعد اپوزیشن کی تین جماعتوں پی ٹی ائی ، ن لیگ اور فنکشنل لیگ فوج کی حمایت اور ایم کیوایم کے خلاف قرارداد پیش کرنا چاہی تو اسپیکر نے آوٹ اف ٹرن قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر تینوں جماعتوں کے ارکین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے واک اوٹ کیا ۔ سندھ حکومت کے ترجمان وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اس معاملے پر پالیسی بیان دیا ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعلی لیاقت جتوئی سانحہ دادو پر تحریک التواء پیش کرنا چاہتے تھے جس کی انکو اجازت نا ملی ۔ مزید برآں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار کو انکی نشست پر بیٹھنے کی دعوت دی جس پر وہ اپنن نشست پر بیٹھ گئے علاوہ ازیں ایوان نے انڈس یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز دوہزار پندرہ اور صوبے میں کیپیٹل ویلیو ٹیکس نافذ کرنے کا بل بھی منظور کرلیا ۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔