Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ اسمبلی میں آج پھر ہنگامہ ، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی

سندھ اسمبلی میں آج پھر ہنگامہ ، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی
February 26, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی میں آج دوسرے دن بھی حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے سے گتھم گتھا نظر آئے۔ ایوان آج بھی مچھلی بازار بنا رہا اور ارکان ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

سندھ اسمبلی کا ایک اور ہنگامہ خیز اجلاس میں  جیالے اور کپتان کے کھلاڑی آمنے سامنے آئے۔ بات تو تو میں میں سے جھگڑے تک پہنچ گئی۔ خرم شیر زمان نے سندھ میں آوارہ کتوں کا ذکر کیا تو بات بگڑ گئی ۔ جیالے مکیش کمار چاولہ نے زبان قابو میں رکھنے کا کہا۔

حکومتی رکن برہان چانڈیو ، خرم شیر زمان کو مارنے کیلئے بڑھے تو پی ٹی آئی رکن نے روک لیا۔ پیپلزپارٹی کے تیمور تالپور نے بھی موقع دیکھ کر دھمکی دے ڈالی۔

حلیم عادل شیخ کو آج بھی بکتربند میں اسمبلی پہنچایا گیا جہاں پہنچتے ہی آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف پر برستے ہوئے بدلہ چُکانے کی دھمکی دے دی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا اُنہیں تکلیف دینے کیلئے ایئرکنڈیشنر بند کر دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا جیل میں تشدد سے کندھے میں درد ہوا۔ اگر واپس جیل بھیجنا چاہتے ہیں تو بھیج دی، کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔