Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ اسمبلی میں اسپیکر چیمبر کو سب جیل قرار دینے کی گونج

سندھ اسمبلی میں اسپیکر چیمبر کو سب جیل قرار دینے کی گونج
June 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن اجلاس میں  اسپیکر چیمبر کو سب جیل قرار دینے کی گونج  سنائی دیتی رہی ، تحریک انصاف کے ارکان  اپنے آپ کو قیدی سمجھنے لگے،شہزاد قریشی 111اورراجہ اظہر نےقیدی نمبر97قرار دیدیا۔ اسپیکر چیمبر کو سب جیل قرار دینے پر تحریک انصاف کے ارکان نے تنقید کی اور  خود کو قیدی قرار دینے لگے، تحریک انصاف کے رکن راجہ اظہر نے قیدی نمبر 97 کا پلے کارڈ  اٹھا لیا جبکہ شہزاد قریشی نے بھی اپنے خود کو قیدی نمبر 111 قرار دیا۔ پیپلزپارٹی ارکان نے صوبائی بجٹ کو عوام دوست قراردیااور وفاقی حکومت پر تنقید کے نشتر چلائے ۔ بجٹ بحث کے دوران تحریک انصاف کے رکن راجہ اظہر کی زبان بھی پھسلی، اپنی ہی وفاقی حکومت پر تنقید کر بیٹھے، جس پر پیپلز پارٹی نے برجستہ جملہ کہہ دیا۔ بجٹ پر بحث کے آغاز پر سرکاری بینچوں سے بجٹ کو متوازن کی صدائیں بلند ہوئیں، جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کو اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ قرار دیا۔