Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ اسمبلی : سپیکر کے چٹکلوں نے اسمبلی کے کشیدہ ماحول کو کشت زعفران بنا دیا

سندھ اسمبلی : سپیکر کے چٹکلوں نے اسمبلی کے کشیدہ ماحول کو کشت زعفران بنا دیا
April 20, 2016
    کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی کااجلاس اس وقت کشت زعفران بن گیا جب اسپیکرسراج درانی نےایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کےارکان کوتنبیہ کی  اور ارکانِ اسمبلی نےانکو دعاکی طویل فہرست تھمادی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کااجلاس شروع ہوا تواسپیکرسراج درانی کےخوشگوارموڈنےماحول خوشگواربنادیا ایم کیوایم کےرکن محمد حسین اورپیپلزپارٹی کےمنظور وسان نےہاتھوں میں ہاتھ ڈالا تواسپیکرنےخوشگواراندازمیں کہاکہ ایوان میں رومانس کی اجازت نہیں  نومنتخب رکن فیصل رفیق نےحلف لیاتو سراج درانی بولے ارشد وہرہ اچھےآدمی تھے، پتہ نہیں آپ نےانہیں کہاں بھگادیا۔ دوسری جانب اراکین نےبھی دعاوں کی طویل فہرست اسپیکرکوتھمادی کوئی پیپلزپارٹی رہنماوں کیلئےدعاوں کاکہتا رہا توکوئی چھوٹو گینگ سےلڑنے والےپولیس اہلکاروں کیلئے۔ اتنی طویل فہرست سنتےسنتے کہیں نیندنہ آجائے اس لئےسراج درانی کرسی پرہی جھولاجھولتےرہے۔