Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ اسمبلی ، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی اپوزیشن ارکان سے تلخ کلامی،ایوان سے نکالنے کا حکم

سندھ اسمبلی ، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی اپوزیشن ارکان سے تلخ کلامی،ایوان سے نکالنے کا حکم
March 8, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ اسمبلی اجلاس میں آج بھی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور اپوزیشن  ارکان میں تلخ کلامی ہوئی ، شہلا رضا پہلے محفوظ یارخان سے الجھیں، پھر محمدحسین سے توتو میں میں کی ۔ بعد میں خرم شیرسے نوک جھونک ہوگئی۔

سندھ اسمبلی اجلاس پھرگرما گرمی کی نذر ہو گیا ۔ ڈپٹی اسپیکرشہلارضاپہلے محفوظ یارخان سےالجھ پڑیں، کہاکہ آپ روزانہ ایوان میں آکرانارکی پھیلاتےہیں، شہلارضا کےرروئیے پرمحفوظ یار خان ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔

کچھ دیربعد شہلارضا اور محمدحسین میں تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا۔محمدحسین نےکہاکہ آپکو کس نے کہا کہ ہم سے اس انداز میں بات کریں ۔

توتو میں میں اس حد تک بڑی کہ شہلارضا نے سارجنٹ ایٹ ارم کو محمد حسین کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیدیا ، خواجہ اظہار نےمداخلت کرکے معاملہ سنبھالا ،۔ بعد میں ڈپٹی اسپیکراور  خرم شیر زمان میں نوک جھونک ہوگئی ۔خرم شیرزمان نے تو صاف کہ یاروک سکو تو روک لو۔

اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کواپنے رویہ درست کرنےکامشورہ  دیاہے۔