Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد پیش نہ ہو سکی، اجلاس ہنگامے کی نذر ہو گیا

سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد پیش نہ ہو سکی، اجلاس ہنگامے کی نذر ہو گیا
May 5, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی خوب ہنگامہ آرائی ہوئی اور ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکرآغا سراج درانی کی زیرصدارت سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کی تین جماعتوں پی ٹی آئی، ن لیگ اور فنکشنل لیگ نے فوج کی حمایت اور ایم کیوایم کے خلاف قرارداد پیش کرنا چاہی تو سپیکر نے آوٹ آف ٹرن قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر تینوں جماعتوں کے ارکین نے سخت احتجاج کیا۔ بعد میں جب صوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑو نے بولنا شروع کیا تو فنکشنل لیگ نے احتجاج شروع کردیا جس پر نثار کھوڑو جذباتی ہوگئے اور فنکشنل لیگ کے ارکان پر خوب برسے۔ صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر حملہ کیا جار ہا ہے لیکن سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دی جائیگی۔ اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کا کہناتھا کہ کوئی بھی قرار داد ٹیک اپ کرنے کی مدت سات روز ہوتی ہے، انہیں اس معاملے پر ڈکٹیٹ نہ کیا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔