Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ اسمبلی، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر عمران ،شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر عمران ،شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
January 22, 2018

کراچی ( 92 نیوز) پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر سندھ اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ۔ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان نے قرارداد پر بولنے کی کوشش کی تو اسپیکر نے لعنت کی حمایت کرنے پر بولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بولنے کی اجازت نہ ملنے پر  پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلی میں احتجاج بھی کیا۔

سندھ اسمبلی میں بھی کپتان اور شیخ رشید کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی ۔ پی پی اور ایم کیو ایم نے مشترکہ قررداد پیش کی۔

نثار کھوڑو بولے عمران خان نے جوا کھیلنے کا اعتراف کیا، کیا اسلام میں اس کی گنجائش ہے۔ ایم کیو ایم رکن ہیر سویو نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

شیخ رشید اور عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پر جیالوں اور پتنگ والوں نے خوب غصہ دکھایا ۔مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ ذات پر جملے، سیاست پر اعتراض اور الفاظ پر تبصرہ بھی کیا۔

قرارداد پر کھلاڑیوں نے جواب دینے کی کوشش کی تاہم موقع نہیں دیا گیا ۔  خرم شیر زمان نے باہر آکر جوابی وار کئے۔ مذمتی قرارداد پر فنکشنل لیگ نے خاموشی اختیار کی اور تحریک انصاف نے مخالفت میں ووٹ دیا۔