Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ:کرپشن مٹاؤ مہم کپتان کی شرکت کے بغیر ہی ختم

سندھ:کرپشن مٹاؤ مہم کپتان کی شرکت کے بغیر ہی ختم
May 1, 2016
گھوٹکی(92نیوز)سندھ میں کرپشن مٹاؤ مہم کپتان کی شرکت کے بغیر ہی ختم ہو گئی ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ میں پی ٹی آئی کی کرپشن مٹاؤمہم عمران خان کی شرکت کے بغیر ہی ختم ہوگئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ  عمران خان کو سندھ ضرور لے کرآئیں گے ،  اُنہیں سندھ سمیت پورے پاکستان میں تبدیلی آتی نظر آ رہی ہے ۔ شاہ محمود کا کہنا تھاکہ سندھ کی عوام روایتی سیاستدانوں سے تنگ آچکی ہے اور وہ تبدیلی چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کے دکھوں کا مداوا صرف پی ٹٰی آئی ہی کرسکتی ہے