Tuesday, September 27, 2022

سنجے لیلا بھنسالی کو قتل ، دپیکا پڈوکون کو ناک کاتنے کی دھمکیاں

سنجے لیلا بھنسالی کو قتل ، دپیکا پڈوکون کو ناک کاتنے کی دھمکیاں

ممبئی ( 92 نیوز ) ہندو انتہاپسندوں نے تاریخی موضوع پر بنی بالی ووڈ فلم پدماوتی کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو جان سے مارنے اور ہیروئین دپیکاپڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکیاں دے دیں ۔ اترپردیش حکومت نے فلم کی نمائش روکنے کی استدعا کردی ۔ فلم میں رنویرسنگھ اور شاہد کپور بھی مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔
برصغیر پاک وہند کے مسلمان حکمران سلطان علاؤ الدین خلجی اور ہندو رانی پدمنی کے باہمی تعلق پر بنی فلم پدمنی توانتہا پسند ہندوؤں کے ناک پر ہی لڑگئی ہے جو فلم کو اپنی مذہبی تعلیمات کے منافی قرار دے رے ہیں ۔


فلم کی نمائش رکوانے کیلئے انتہا پسند ہندو ہر گھٹیا حربہ استعمال کرنے میں مصروف ہیں ۔ گجرات ، گاندھی نگر ، ممبئی سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرنے کے بعد جب دال گلتی نظر نہ آئی تو انتہا پسند ہندو اپنے ہی ہم مذہبوں سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ہیں ۔