Tuesday, April 30, 2024

سنجو 2018 میں سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلم قرار

سنجو 2018 میں سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلم قرار
January 1, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) گزشتہ برس جہاں بالی ووڈ کے چاروں خانز کی فلمیں چاروں شانے چت ہوئیں وہیں  پے در پے فلاپ فلمیں دینے والے رنویر سنگھ کی فلم سنجو سب سے زیادہ بزنس کرنے کا درجہ پا گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو گزشتہ برس سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلم قرار پائی ہے   جبکہ  انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھنے والی فلم پدماوت کو  دوسرے نمبر پر بزنس کرنے والی فلم قرار دیا۔ تجزیہ نگاروں  کے مطابق اب صرف 100 کروڑ کا بزنس کر کے 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونا فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں کیوں کہ 2018 میں 13 فلمیں  100کروڑ کے کلب میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں  جو بالی ووڈ میں خود ایک ریکارڈ ہے  مگر تمام فلموں کو کامیاب قرار نہیں دیا سکتا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق باغی ٹو ، ریس تھری ، سنجو ، ٹھگ آف ہندوستان ، پدماوت ،  سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی ، ریڈ  ، راضی ،گولڈ ، استری ، بدھائی ہو ، 2.0 اور سمبا 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  فلم سنجو نے اب تک تقریبا 600 کروڑ جبکہ پدماوت نے 400کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔باغی ٹونے تقریبا200 کروڑ اور ریس  تھری نے ڈیڑھ سو کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔ فلم راضی سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے 200 کروڑ ، استری نے تقریبا سوا سو کروڑ  اور ٹھگ آف ہندوستان نے ڈیڑھ سو کروڑ کا بھارت میں بزنس کیا ہے ۔ سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی نے 148 کروڑ اور بدھائی ہو نے 135کروڑ روپے کا بزنس کیا۔